ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کانگریس نے نوٹ بند ی کی وجہ سے ہوئی اموا ت پر افسوس کا اظہار کیا

کانگریس نے نوٹ بند ی کی وجہ سے ہوئی اموا ت پر افسوس کا اظہار کیا

Mon, 05 Dec 2016 21:36:19  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال، 5 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈر بالا بچن نے آج ایوان کے ایجنڈے میں شامل آنجہانی  لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرنے کے علاوہ نوٹ بند ی کی وجہ سے ملک بھر میں ہوئی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔اسمبلی کے پانچ روزہ سرمائی اجلاس کے آج شروع ہوتے ہی صدر اسپیکرڈاکٹر سیتاسرن شرما اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایجنڈے میں درج کانگریس کے اپوزیشن لیڈر، تین سابق گورنروں اور دیگر رہنماؤں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ بچن نے ایجنڈے میں شامل آنجہانی لوگوں کے ساتھ ساتھ نوٹ بند ی کے سبب ملک بھر میں اپنے نوٹوں کو تبدیل کرانے کے لیے  لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے لوگوں کے تئیں بھی تعزیت کا اظہار کیا۔اسمبلی میں قائم مقام اپوزیشن لیڈر بالا بچن نے آنجہانی لوگوں کے تئیں افسوس کا کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بند ی کی وجہ سے بینک کے ملازموں اور بینکوں کے باہر لمبی لمبی لائن میں لگنے سے ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے تئیں احترام کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے بھوپال میں مبینہ طورپر سیمی کے زیر سماعت قیدیوں کی طرف سے ہلاک کئے گئے جیلر رما شنکر یادو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
 


Share: